پاکستان

پاکستانی شیعہ سوشل میڈیا نیٹ ورک نے پیغام حسینی عام کرنے کے لئے محرم کمپین کا آغاز کردیا

پاکستان میں سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر متحرک شیعہ سوشل میڈیا نیٹ ورک کی جانب سے محرم الحرام میں پیغام امام حسین علیہ سلام کو دنیا بھر اردو صارفین میں عام کرنے کے لئے آفیشل کمپین "حسین سب کا ” کا آغا ز کیا ہے، اس سلسلے میں باقائدہ آفیشل لوگو(logo)بھی نشر کیا گیا ۔

شیعہ سوشل میڈیا نیٹ ورک کی جانب سے نشر کیئے گئے لوگو(logo)کی تھیم کے مطابق پنجہ مولا حضرت عباس علیہ سلام کی کربلا میں بہادری اور انکی اپنے امام علیہ سلام سے وفا کو ظاہر کررہا ہے، جبکہ پنجہ کے اندر ضریح مبارک امام حسین علیہ سلام کا عکس دیا گیا ہے جو حسینیت سے وفاداری کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ دوسری جانب اس کپمین کا شعار حسین سب کا رکھا گیا ہے۔

#حسین_سب_کا

یہ نعرہ اور شعار ظاہر کرتا ہے کہ امام حسین علیہ سلام کسی ایک مکتب اور فرقہ کے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے امام اور انکے لئے راہ نجات ہیں، امام حسین علیہ سلام شخصیت تمام ادیان اور فرقوں سے بالا تر ہے ، لہذا شعار پر اپنا کا مقصد بھی تمام عالم انسانیت کو امام حسین علیہ سلام کے افقی پیغام کی جانب متوجہ کرنا ہے، تاکہ ظلم و بربریت میں پھنسی  انسانیت کو کشتی نجات حاصل ہوسکے۔

 

درخواست
تمام عاشقان اہلبیت سے درخواست ہے کہ اس کمپین میں بھرپور ساتھ دیں، اپنی فیس بک، ٹوئیڑ اور دیگر سماجی ویب سائیٹ کی Display Pictureپر اس logo کو لگائیں اور ساتھ ساتھ امام حسین علیہ سلام پیغام پر مبنی پوسٹ اور آرٹیکل کو زیادہ سے زیادہ اپنی وال پر شئیر کریں۔

logo_ashura_final_png-compressor.png

 

 

logo_ashura_final_png_3-compressor.png

 

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button