پاکستان
جان چلی جائے مگر عزاداری امام حسین پر آنچ نا آئے، بتول وقار کا قوم پیغام
گذشتہ سال 3 محرم الحرام کو سپاہ یزید کے دہشتگردوں نے آئی آر سی امام بارگاہ پر دستی بم سے حملہ کیا تھا جس میںکئی مومنین زخمی ہوئے جبکہ اپنی والدہ کے ہمراہ مجلس حسین علیہ سلام میں شرکت کے لئے آئی ہوئی کمسن بتول نے جام شہادت نوش کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سپاہ یزید کے دہشتگردوں نے پل کے اوپر سے آئی آر سی امام بارگاہ پر کریکر پھنکا تھا جو پارکنگ ۔ شہید ہ بتول اپنی والدہ کے ہمراہ پارکنگ ائیر یا میں مجلس عزا سن رہی تھیں۔
سپاہ یزید نے چاہا تھا کہ دھماکہ کرکے مجلس عزا کو روک دیں گے لیکن میڈیا گواہ ہے کہ ایک پل کے لئے بھی مجلس نا رُکی جبکہ شہیدہ بتول نے پیروی حضرت علی اصغر علیہ سلام کرتے ہوئے اپنی جان دے کر پوری قوم کو یہ پیغام دیا ہے کہ جان جاتی ہے تو چلی جائے لیکن عزاداری امام مظلوم علیہ سلام پر کوئی آنچ نا آئے۔