پاکستان

پنجاب حکومت کی شیعہ دشمنی،دوران مجلس ذاکر کو گرفتار کرلیا

پنجاب پولیس نے شیخوپورہ سے مجلس عزا کے دوران مجلس پڑھنے والے ذاکر کو گرفتار کیا ہے، شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق پنجاب کے مقامی ذاکر حبیب رضا جھنڈ کو پنجاب پولیس نے دو محرم الحرام کی مجلس کے دوران گرفتار کرکےشیخوپورہ جیل منتقل کیا ہے۔

نمائندے نے بتایا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان اور لاوڈ اسپیکر ایکٹ کے قانوں کو بہانہ بناتے ہوئے پنجاب پولیس نے اس ذاکر اہلیبت کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہناہے کہ مجلس کے بانی کے پا س مجلس کروانے کا پرمٹ نہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے دہشتگردوں کے خلاف بنائے گئے قوانین کو عزاداری سید الشہداء کے خلاف استعمال کرنا شروع کردیا ہے، مختلف خیلے اور بہانوں سے پنجاب حکومت عزاداری کو محدود کرنے کی اپنی مغموم کوشیش کررہی ہے، پنجاب حکومت کے اس اقدام پر ملک بھرمیں ملت جعفریہ میں تشویش پائی جارہی ہے، محسوس یہ ہورہا ہے کہ بہت جلد حکومت کی جانب سے ملک بھر میں عزاداری کو محددو کرنے کی سازش پر شیعہ قوم بھرپور تحریک کا آغاز کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button