اسوہ رسولؐ پر اتفاق سے فرقہ واریت ختم ہوگی، علامہ طالب جوہری
امام حسین ٰاور ان کے رفقاء نے کربلا میں جرات اور بہادری کی عظیم مثال قائم کی
ممتاز عالم دین علامہ طالب جوہری نے کہا ہے کہ اسوہ رسولﷺ پر عمل کرنا تمام مسلمانوں پر واجب ہے ،آج اگر مسلمان اسوہ رسولﷺ پر متفق ہوجائیں تو فرقہ واریت ختم ہو جائے گی۔امام بارگاہ شہدا کربلا میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رسولﷺ کی سیرت ہمیں یکجا کرتی ہے ،رسولﷺ کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے کیونکہ مقدس ہستیوں نے اپنا سب کچھ قربان کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا مسلمانوں کے دلوں میں اسلام کا جذبہ بیدار کرتا ہے ۔قتل وغارت کا سلسلہ آج بھی جاری ہے لیکن تبلیغ حق کل بھی ہو رہی تھی آج بھی ہو رہی ہے اور ہوتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ٰ اور ان کے رفقاء نے کربلا کے میدان میں جرات اور بہادری کی عظیم مثال قائم کی ۔








