پاکستان اور ایران کا رشتہ جغرافیہ سے بالا تر، ایمان اور تاریخ میں جڑا ہے، تہران میں پاکستانی سفیر

15 ستمبر, 2026 19:20

شیعیت نیوز : تہران میں تعینات پاکستانی سفیر نے اتحادِ امت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں باہمی اختلافات کو اپنی مشترکہ انسانیت پر ہرگز حاوی نہیں ہونے دینا چاہیے، اور یہ اصول بالخصوص آج کے دور میں پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے پاک ایران تعلقات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان اگرچہ دو بہترین ہمسایہ ممالک ہیں، لیکن ہمارے درمیان تعلق محض جغرافیہ سے کہیں بڑھ کر ہے۔ یہ مضبوط اور اٹوٹ رشتہ ایمان، تاریخ، ادب اور مشترکہ تہذیب میں جڑا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج جب پاکستانی اور ایرانی عوام رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعظیم و تکریم کے لیے ایک جگہ جمع ہوتے ہیں، تو ہم اپنی سرحدوں سے کہیں آگے کی سوچتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عقیدتی و اخلاقی تربیت کے بغیر تنظیم مقاصد حاصل نہیں کر سکتی، علامہ عارف حسین واحدی

پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ ہم ایک ایسی عظیم تہذیب سے تعلق رکھتے ہیں جس نے ہمیشہ علم، شعر و ادب، سائنس اور ایمان کے ذریعے سرحدوں کو عبور کیا ہے۔ انہوں نے اس پختہ امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ایران مستقبل میں بھی دونوں برادر اقوام کو ایک دوسرے سے جوڑنے والے دوستی، علمی، جامعاتی، ثقافتی اور باہمی تعاون کے روابط کو مزید مستحکم بناتے رہیں گے۔

8:01 شام ستمبر 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔