شہید مولوی یوسف گرگیج کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ہر حال میں انتقام لیں گے، جنرل احمد وحیدی

16 ستمبر, 2026 10:13

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف جنرل احمد وحیدی نے نامور عالم دین شہید مولوی یوسف گرگیج کے اہل خانہ اور سیستان و بلوچستان کے غیرت مند اور شریف عوام کے نام ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے پیغام میں جنرل احمد وحیدی نے قرآن مجید کی آیت «وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِینَ قُتِلُوا فِی سَبِیلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْیَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ یُرْزَقُونَ» کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جلیل القدر عالم دین اور بصیر مجاہد مولوی یوسف گرگیج کی کرائے کے دہشت گردوں کے ہاتھوں مظلومانہ شہادت، دراصل امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کی بے بسی اور سیستان و بلوچستان کے غیور عوام کے مقابلے میں ان کی واضح شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور عراق کا رشتہ دائمی ہے، امریکہ اور صیہونی حکومت کی طمع بڑھانے والے اقدامات سے گریز کیا جائے، ڈاکٹر ولایتی کی بافل طالبانی سے ملاقات

جنرل وحیدی نے مولوی یوسف گرگیج کی شہادت پر سیستان و بلوچستان کے عوام کو بیک وقت تعزیت اور مبارک باد پیش کرتے ہوئے شہید کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور مغفرت اور رضوانِ الٰہی کی دعا کی، جبکہ پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم کی دعا فرمائی۔

اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس مظلومانہ شہادت نے مولوی یوسف گرگیج کے روشن راستے کو مزید پُررونق اور واضح کر دیا ہے۔ ہم شہید اور ان کے اہل خانہ سے یہ عہد کرتے ہیں کہ ان کا پرچم کسی صورت زمین پر نہیں گرنے دیں گے اور ان کے پاک خون کا سخت انتقام لیں گے۔

11:15 صبح ستمبر 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔