پاکستان

پاکستان میں عزاداری محدود کرنے ،روکنے یا خوف و ہراس پھیلانے کے اقدامات قابل قبول نہیں: علامہ سید ساجد علی نقوی

آئین کے مطابق عزاداری سید الشہداء شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے ۔ پاکستان کے آئین کے مطابق تمام مکاتب فکر کو اپنے اپنے عقائد کے مطابق شہری آزادیوں سے استفادہ کرتے ہوئے عبادات اور رسومات اداکرنے کی مکمل آزادی ہے۔لیکن حسب روایت محرم سے پہلے علماء کرام پر پابندی لگانا ، عزاداری کو محدود کرنے کی کوشش ہے اور سیکورٹی کے نام پر عزاداروں و منتظمین کو بے جا تنگ کرنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات درست نہیں۔ ہم اس قسم کے خوف و ہراس کے ماحول کو پیدا کرکے عزاداری سید الشہداء کو متنازعہ بنانے کی کسی بھی منفی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

ان خیالات کا اظہار علامہ سید ساجد علی نقوی نے محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ میٹنگز اور اقدامات پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا آئین پاکستان کے مطابق تمام مکاتب فکر کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے اپنے عقائدکے مطابق آزادی کیساتھ عبادات اور رسومات ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری کے حوالے سے ہونے والی میٹنگوں اور پلاننگ میں آئین پاکستان اور شہری آزادی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔اور عزاداری سید الشہداء کو ایک امن مشن کے طور پر نمایاں کریں۔عزاداری سید الشہداء کسی کے خلاف نہیں اور نہ ہی ایک مکتب فکر کا مسئلہ یہ تمام مسلمانوں کی مشترکہ میراث ہے،تما م کو اپنے اپنے طریقے کے مطابق محرم الحرام کی رسومات منانے کی آزادی ہونی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button