پاکستان

توقع ہے فوج ضرب عضب کے بعد داعش کیخلاف بھی کارروائی کریگی،رحمٰن ملک

پیپلز پارٹی اوور سیز کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ پاک فوج ضرب عضب کے بعد داعش کے خلاف بھی کارروائی کرے گی،اسامہ بن لادن کے بارے کسی کو علم نہیں تھا، سابق وزیر ددفاع چوہدری احمد مختار کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا پاکستان کے خلاف سازش ہے،پیپلز پارٹی نےہمیشہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کی تا ئید کی ہے، اگر ہم دہشتگردوں کے ساتھ مفاہمت کر تے تو ہم آج اقتدار میں ہوتے ، داعش پاکستان میں داخل ہو چکی ہے،امتِ مسلمہ کواس کے خلاف متحد ہو کر کارروائی کرنا ہوگی،گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج اور ملکی اداروں کے ساتھ ہیں، جس نے پاک فوج کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھا اس کی آنکھ پھوڑ دی جائے گی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ترکی کے مشکل حالات میں اُن کاساتھ دینے کا اعلان خوش آئند ہے ۔ –

متعلقہ مضامین

Back to top button