سعودی عرب

سعودی باپ نے اپنی سات سالہ بیٹی کو مار ڈالا

سعودی عرب میں ایک سنگدل باپ نے اپنی سات سالہ بیٹی کو بے دردی سے مارڈالا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق 7 سالہ ’یارہ‘نے اپنے والد سے صرف اتنا کہا تھا کہ وہ اس سے محبت نہیں کرتی جس پر باپ طیش میں آگیا اور اپنی بیٹی کو ایئر کنڈیشنر کے ہوز پائپ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ڈیلی میل لکھتا ہے کہ واقعہ سعودی دارالحکومت ریاض میں پیش آیا جہاں سنگدل باپ جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، اس نے بیٹی کے جسم کو پائپ سے نشانہ بنانے کے بعد اسے اپنے بیڈ روم میں بند کرکے باہر سے کمرہ لاک کردیا۔ بعد ازاں ”یارہ“ کی حالت غیر ہونے پر اسے اسپتال لے گیا تاہم بچی نے راستے میں ہی دم توڑدیا۔

بچی کی ماں کا کہنا ہے کہ شوہر سے طلاق کے بعد طلاق کی شرائط کے تحت حال ہی میں اس کا شوہر زبردستی یارہ کو اپنے ساتھ رہنے کیلئے لے گیا تھا جبکہ بچی اس کے ساتھ جانا نہیں چاہتی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ بچی اپنے باپ کے ساتھ بالکل نہیں جانا چاہتی تھی اور وہ بہت زیادہ ناخوش تھی۔

اخبار لکھتا ہے کہ بچی کی ماں کا کہنا تھا کہ اس کے سابق شوہر نے بچی کو عید سے ایک روز قبل ہی تشدد کا نشانہ بنایا۔ اپنے بیان میں بچی کی ماں نے پراسیکیوٹر کو بتایا کہ اس کے ظالم شوہر نے ایئر کنڈیشنر کا ہوز پائپ لیا اور بچی کی پٹائی شروع کردی جس سے بچی کی حالت غیر ہوگئی۔

بچی کے سر پر لگنے والی ضرب اس کیلئے جان لیوا ثابت ہوئی حالانکہ بچی کا قصور صرف اتنا تھا کہ اس نے اپنے والد سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے محبت نہیں کرتی۔

بچی کے والد کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بچی کو تعلیم دینا چاہتا تھا۔ بچی کی ماں کے وکیل، سعید القحطانی کا کہنا ہے کہ ہمیں میڈیکل کی حتمی رپورٹ اور پراسیکیوٹر کے الزامات کا انتظار ہے۔ –

متعلقہ مضامین

Back to top button