پاکستان

نیشنل ایکشن پلان کے خلاف پیپلزپارٹی کی سازش، کالعدم جماعت کی سرپرستی شروع کردی

میڈیا ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کے اہم رہنما اور تنظیم کے چیرمین آصف علی زرداری کے دست راز سینیٹر قیوم سومرو نے ملک دشمن کالعدم جماعت سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت) کے رہنما رب نواز سے کالعدم تنظیم کے دفتر میں جاکر ملاقات کی ہے۔

محرم سے ایک روز قبل کالعدم تنظیم کے رہنما سے پیپلز پارٹی کی قیادت کی ملاقات اورحکومتی کانفرنس میں اسی کالعدم تنظیم کے رہنماء کو سرکاری پرٹوکول کے ساتھ دعوت اور خطاب نے نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔

20151013054120.jpgکالعدم سپاہ صحابہ کراچی کا رہنماء تاج حنفی حکومتی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے

اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی پاک فوج کے خلاف نیا محاذ کالعدم تنظیموں کے ذریعہ فرقہ وارانہ فسادات بھڑکا کر نیشنل ایکشن پلان کو ناکام بنانا کر کھولنا چاہتی ہے،تاکہ کرپشن کیس میں ملوث افراد جنکا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتار ہیں اور کیسس کا سامنا کررہے ہیں انکابدلہ لیا جاسکے۔

قیوم سومرو اور رب نواز کی اس ملاقات میں کالعدم تنظیم کو پیپلز پارٹی نے سندھ بھر میں کھلے عام کام کرنے کی اجازت دی ہے، جبکہ انکے دیرانہ مطالبہ یکم محرم کی عام تعطیل کو بھی منظور کیا گیا ہے۔

12165687_926445350756787_473856129_n.jpg

دہشتگرد تنظیم کے رہنما رب نواز سے قیوم سومرو کی ملاقات

اس ملا قات کے بعد گذشتہ رات کراچی شہر میں شیعہ آبادیوں کے قریب شہر بھر میں اس کالعدم جماعت نے اپنے جھنڈے اور اشتہارت بھی آویزاں کیئے ہیں۔

دوسری جانب سندھ حکومت عزاداری سید الشہداء کے خلاف لاڈو اسپیکر ایکٹ کے تحت سازش میں بھی ملوث ہے، شیعہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کسی بھی قانون کا غلط استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا۔

گذشتہ رات سوشل میڈیا پر بھی پاکستان کے عام شہریوں نے پیپلز پارٹی کی حکومت کو کالعدم تنظیموں سے ملاقات پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیڑ پر صارفین کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نیشنل ایکشن پلان کے خلاف سازشوں سے باز رہے۔ مسلسل پانچ گھنٹے تک یزید زرداری کا ٹوئیٹر ٹرینڈ سیٹ رہا جو اس بات کی ترجمانی کرتا ہے کہ عوام رزاداری اینڈ کمپنی کی جانب سے دہشتگردوں کی سپورٹ کو رد کرتے ہیں۔

12166315_926457120755610_686964798_n.jpg

 ZardariYazeed1.jpg

 

ShiiteNews.jpg

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button