یمن

یمن: سعودی جارحیت کے نتیجے میں پانچ افراد شھید

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا کے مطابق سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں نے یمن کے مختلف شہروں پر ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس ميں رہائشی علاقوں اور بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا جاتا ہے.

تازہ ترین خبروں کے مطابق سعودی جارح طیاروں نے الخوخہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی جس میں کم سے کم پانچ افراد کے مارے جانے اور سترہ سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔اس حملے میں کئی گھر مکمل تباہ اور اٹھارہ گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے

سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ صنعا کے شہر بنی مطر کو بھی تین بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جس میں اس علاقے کی زرعی زمینوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

دوسری طرف یمن کی فوج اور عوامی رضاکاروں نے عسیر کے علاقے میں سعودی فوجیوں کے ایک اجتماع پر حملہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button