پاکستان

محرم کے حوالے سے کمیشنر کراچی کی بین العقائد کانفرنس میں کالعدم دہشتگرد جماعت کے رہنما کو دعوت، ایم ڈبلیو ایم کا بائیکاٹ

کمیشنر کراچی شعب صدیقی کی جانب سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں محرم الحرام میں مختلف مکاتب فکر کی ہم آہنگی کے لئے بلائی گئی کانفرنس میں اس وقت بد مزگی پھیل گئی جب حکومت پاکستان کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی ایک دہشتگرد تکفیری جماعت سپاہ صحابہ(اہلسنت والجماعت کے رہنما) محمد تاج حنفی کو اس کانفرنس میں دیکھا گیااور اسے خطاب کی دعوت دی گئی۔

اس موقع پر موجود تمام مکاتب فکر نے ایک دہشتگرد جماعت کے رہنما کو سرکاری دعوت نامہ پر بلانا اور پروٹوکول دینے پر حیرانگی کا اظہار کیا تاہم مجلس وحد ت مسلمین پاکستان اور آئی ایس او  نے  اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے اس میٹنگ کا بائیکاٹ کیا اور کانفرنس چھوڑ کر چلے آئے۔

شیعت نیوز کے نمائدے کے مطابق کمیشنر کراچی کی جانب سے آج 13 اکتوبر کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں محرم الحرام میں مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کو بہتر بنانے کی غرض سے کانفرنس منعقد کی گئی تھی جس میں شیعہ و سنی علماء کرام اور رہنماؤں کو مدعو کیا گیا تھا،تاہم اسی میٹنگ میں کمیشنر کراچی کی جانب سے شہرکراچی میں نفرت پھیلانے اور مسلمانوں کو کافر قرار دیدکر انہیں قتل کرنے والی جماعت کالعد م سپاہ صحابہ کراچی کے امیر محمد تاج حنفی کو بھی دعوت دی گئی جس پر بدمزگی پیدا ہوئی اور شیعہ نمائندہ جماعتوں نے کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔

وہاں موجود اہل علم اور صحافتی حلقہ نے بھی تکفیری جماعت کے رہنما کی موجود گی کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میںباعزت علماء کرام اور پرامن شہریوں کو مدعو کیا گیا تھا، لہذا حکومت پاکستان کی جانب کالعد م قرار دی جانے والی جماعت کے رہنما کی تقریر آئین پاکستان سمیت حال ہی میں بنے والے نیشنل ایکشن پلان کی کھلے عام خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button