عراق

ایران کی حمایت، کاظمین پر داعش کے قبضے میں رکاوٹ بن گئی: عراقی رکن پارلیمنٹ

عراق کے ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے عراق کی مدد کے باعث داعش دہشت گرد گروہ شہر کاظمین پر قبضہ نہیں کر سکا۔

سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں "بدر” دھڑے کے رکن محمد ناجی نے سنیچر کو بتایا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ شہر کاظمین سے صرف پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر موجود تھا لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کی جانب سے عراق کی حمایت نے اس شہر میں داعش کو داخل نہیں ہونے دیا-

انھوں نے مزید کہا کہ ہم ایران کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہیں کیونکہ دوسرے ممالک کے برخلاف ایران حقیقی معنی میں عراق کا ساتھ دے رہا ہے- محمد ناجی نے کہا کہ داعش کو ختم کرنے میں امریکہ کی ناکامی کے بعد چار ممالک ( روس، ایران، عراق اور شام) کا اتحاد وجود میں آیا-

داعش دہشت گرد گروہ گذشتہ سال گرمیوں کے موسم میں شام کی سرحدوں کو عبور کر کے عراق میں داخل ہو گیا تھا اور اس نے اس ملک کے کچھ علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے- یہ گروہ جو آل سعود سمیت امریکہ کے علاقائی اتحادیوں کی مالی اور فوجی مدد سے وجود میں آیا ہے ، عراقی اور شامی عوام کو بھاری نقصان پہنچا چکا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button