عید غدیر و مباہلہ کی مناسبت سے جشن وارثان ولایت کانفرنس کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا
عید مباہلہ وعید غدیر کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام مرکزی جشن عید مباہلہ و غدیر بعنوان © واثان ولایت کانفرنس مرکزی امام روڈ جعفرطیار سوسائٹی میں منعقد ہوئی جس میں شہر بھر سے ہزاروں عاشقان ولایت نے شرکت کی ، کانفرنس میں جدید علماءکرام، ذاکرین ،شعراءکرام اور منقبت خوان حضرات نے بھی شرکت کی اور خطاب کیا، جبکہ خصوصی خطاب مرکزی سیکرئٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کیا ہے۔
کانفرنس میں پیام ولایت فاونڈیشن، شہید فاونڈیشن، آئی ایس او اور دیگر شیعہ تنظیموں اور اداروں نے شرکت کی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی، عوامی تحریک اور دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندگان بھی اس کانفرنس میں شریک تھے۔
کانفر نس سے علامہ علی انور جعفری ،علامہ احمد اقبال رضوی، جناب علی حسین، اور بزرگ عالم دین شیخ حسن صلاح الدین نے خطاب کیا ہے، جبکہ معروف عالمی شہرت یافتہ شاعر اہلیبت میر حسین تکلم اور دیگر منقبت خواں حضرات نے اپنے مخصوص انداز میں مدح آل محمد پیش کی۔
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ واقعہ غدیر تمام مسلمانوں کی مستند کتابوں میں تواتر سے لکھا گیا ہے اور تمام مسلم فقہا نے حدیث غدیر میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس دن اللہ کے نبی نے امام علی کو اپنے نائب اور اللہ کا ولی قرار دیدیا، اور اعلان ولایت کے ساتھ ہی اس موقع پر اللہ نے وحی کے ذریعے اپنے رسول کو دین کی تکمیل اور اسلام سے راضی ہونے کی نوید سنائی،گویا یہ ثابت ہوا کہ علی کی ولایت کے اقرار سے دین کامل ہوتا ہے ۔
مرکزی خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ اللہ نے اپنے انبیا ءکے ذرئعیے انسانی معاشرے کی فلاح و بہود کے لئے نظام ولایت بھیجا جوخاتم النبین (ص) کے بعد ایک عادل اور معصوم امام کو غدیر کے روز سپر د کیا گیا، نظام ولایت علی دراصل ولایت انبیا ءکا تسلسل ہے جو من جانب بااللہ ہے۔ اللہ جو انسان کی خلقیت سے واقف ہے اس نے انسانی ضروریات کے مطابق یہ نظام دیا جس میں سیاست بھی ہے معیشت اور سماجیات بھی ہے اور اسی نظام کو ولایت کہتے ہیں جسکا حاکم امام ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جبکہ امام برحق باحکم خدا پردہ غیبت میں ہیں تو اس ولایت کی حاکمیت ایک جامع شرائط فقہی کے ہاتھ میں ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہمار ا رہبر شجاع، بہادر،بابصیرت فقہی ہے جو نظام باطل کے مقابلے میں کھڑا انکا مقابلہ کررہا ہے۔








