پاکستان

محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، برجیس طاہر

گورنر گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے وزارت پانی و بجلی کو محرم الحرام کے دوران بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گورنر گلگت بلتستان نے اپنے ایک بیان میں ہدایت کی ہے کہ وزارت پانی و بجلی مقدس ماہ محرم الحرام کے دوران بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کی تقدس اور احترام کو ملحوظ خاطر رکھنے والے پانی اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سکیورٹی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام میں سکیورٹی اقدامات ٹھوس بنیادوں پر اٹھایا جائے اور کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعات پیش آنے نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button