کورنگی میں سپاہ صحابہ، ایم کیو ایم اور بنگالی عزاداری کے پروگرامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں، پولیس رپورٹ

09 اکتوبر, 2015 00:00

سندھ پولیس کی جانب سے جاری خفیہ رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ کراچی کے کورنگی اور اورنگی ٹاؤن میں کالعدم سپا ہ صحابہ نے کئی افغان ٹارگٹ کلر کو بھی بھرتی کیا ہے، اس حوالے سے انکی کئی خفیہ میٹنگ کورنگی کے علاقہ میں منعقد ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان ملاقاتوں میں کالعدم سپاہ صحابہ اور ایم کیو ایم کے کارکناں نے طے کیا ہے کہ وہ اپنے گرفتار ساتھیوں کا بدلہ لینے کے لئے عزاداری کے پروگرام اور امام بارگاہ کو دہشتگردی کا نشانہ بنائیں گے، انہوں نے اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے حلف بھی اُٹھایا ہے۔ اسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپاہ صحابہ کے بنگالی بولنے والے کارکناں محرم کے جلوسوں اور مجالس کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کے حوالے سے متحرک ہوچکے ہیں۔

 

aswj01-compressor.jpg
ASWJ2-compressor_1.jpg
 20151009003903_1.jpg

 

 

5:46 شام نومبر 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔