مشرق وسطی
روسی لڑاکا طیاروں کی مدد سے شامی فوج کی پیشقدمی
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روس کے حملوں کے ساتھ ہی، پچاس کیلو میٹر تک کے علاقوں کو آزاد کرالیا گیا ہے۔ یہ علاقے سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ جیش الفتح کے کنٹرول میں تھے- اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے روس کے ہوائی حملوں کی مدد سے صوبہ حماہ کے شمالی علاقے میں بہت زیادہ پیشقدمی کی ہے اور ” کفر نبودہ” ٹاؤن اور کئی دیہاتوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے- روسی لڑاکا طیاروں نے بدھ کے روز صوبہ حماہ کے شمالی علاقوں اور صوبہ ادلب سے متصل علاقوں کو نشانہ بنایا ہے اور اسی دوران شامی فوج نے بھی زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کرکے دہشت گردوں کے کم از کم چار ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے-