پاکستان

پشاور، کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے ملک جرار شہید،بیٹا ،بیٹی زخمی

خیبر پختونخوا ہ کی انصافی و جماعتی حکومت کے دارلخلافہ پشاور میں ایک بار پھر ملک دشمن، تعلیم دشمن کالعدم اہلسنت والجماعت (سپاہ صحابہ ) کے دہشتگردوں  نے ایک مومن جرار حسین کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جرار حسین کو دہشتگردوں کی جانب سے  اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جارہے تھے۔

موصول ہونے والی معلومات کے مطابق جرار حسین فائرنگ کے نتیجہ میں شہید ہوگئے ہیں جبکہ انکا ایک بیٹا اور بیٹی زخمی ہیں، بچوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال شفٹ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا ہ میں شیعہ نسل کشی زور پکڑ رہی ہے، لیکن کے پی کے کی صوبائی حکومت کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی روک تھام کے لئے کوئی اقدام نہیں اُٹھائے گئے ہیں۔ نوبت اب یہاں تک آگئی ہے کہ علم کی شمع سے اس ملک کو روش کرنے کی عرض سے اسکول جاتے شیعہ بچے بھی ان تعلیم و علم دشمن تکفیری دہشتگردوں کی دہشتگردی سے محفوظ نہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button