مشرق وسطی

مصر اور مراکش نے بھی آل سعود کو سانحہ منیٰ کا ذمہ دار ٹھہرایا

سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے مراکشی حجاج کرام کے اہل خانہ نے باضابطہ طور پر سعودی حکومت کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

مراکش سے شائع ہونے والے روزنامہ المساء کے مطابق، منیٰ میں جاں بحق ہونے والے مراکشی حاجیوں کے اہل خانہ نے سعودی حکام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے فرانس میں شکایت درج کرائی ہے۔ ان افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ منیٰ کے ذمہ داران کے خلاف انکوائری کمیشن بٹھانی چاہئے اور قصووار پائے جانے والے افراد کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے۔

مراکش کے میڈیا نے بتایا کہ حادثہ کا شکار ہونے والے حاجیوں کے اہل خانہ، دیگر افراد کو بھی اس تحریک میں شامل کررہے ہیں تاکہ بین الاقوامی عدالتوں میں اس حادثے کی شکایت درج کراسکیں۔

خبروں کے مطابق، مراکشی عوام مذکورہ افراد کی ہر طرح سے مدد کررہے ہیں تاکہ وہ آل سعود کے خلاف قانونی اقدامات انجام دے سکیں۔ اس سلسلے میں مصری عوام نیز دانشور طبقہ بھی ہر طرح سے ان کی مدد کررہا ہے تاکہ انہیں انصاف مل سکیں۔

واضح رہے کہ سعودی حکام سانحہ کے حقائق کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں مگر حاجیوں کے اپنے اپنے وطن لوٹنے کے بعد اب دنیائے اسلام سے آل سعود کے خلاف آوازیں بلند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button