دنیا

روسی صدر کا ملعون ابوبکر البغدادی کو زندہ گرفتار کرنے کا حکم

روس کے صدر ولادیمیرپوتین نے روسی فوج کو وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کو زندہ گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ماسکو سے روسی فوج کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے صدر پوتین نے کہا ہے کہ شام میں آپریشن کے دوران وہابی دہشتگردوں کو زندہ گرفتار نہیں کیا جاسکتا تو ان کی لاشوں کو روس منتقل کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران کوشش کی جائے کہ داعش کے سرغنہ اور خلیفہ ابوبکر البغددی کو زندہ گرفتار کیا جائے۔ ادھر روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایوگوکوناشنکوف کا کہنا ہے کہ روسی فضائیہ نے شام میں داعش کے خلاف آپریشن میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ادھر شام کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے 9 ہزار حملوں میں داعش کو تقویت ملی ہے جبکہ روس کے صرف درجنوں ہوائی حملوں میں داعش کی کمر تور دی ہے اور داعش دہشت گرد اردن اور ترکی کی طرف فرار ہورہے ہیں انھوں نے کہا کہ روسی حملوں کی کامیابی کا سبب یہ ہے کہ روس شامی فوج کے ساتھ ہم آہنگ ہوکر حملے کررہا ہے جبکہ امریکی اتحاد کے حملے صرف نمائشی تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button