مشرق وسطی

بحرین میں سیاسی قیدیوں کی حمایت میں مظاہرے

بحرین کے مختلف علاقوں منجملہ کرزکان، دراز، نویدرات اورسترہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے سڑکوں پرنکل کرسیاسی قیدیوں سے اظہاریکجہتی کیا اوربحرین کی شاہی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں اوراقدامات کی مذمت کی – ان مظاہروں میں سیاسی کارکنوں ، انسانی حقوق کے لئے کام کرنےوالی تنظیموں کے نمائںدوں، انقلابی تحریک کے شہدا کے لواحقین اورسیاسی قیدیوں کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی –

مظاہروں کے شرکا سیاسی قیدیوں منجملہ جمعیت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے – مظاہرین نے آل خلیفہ کی حکومت سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہارکرتے ہوئے النویدارت شہر کے باشندوں سے جوپچھلے کئی روز سے بحرینی سیکورٹی فورس کے محاصرے میں ہیں یکجہتی کا اظہارکیا –

بحرین میں فروری دوہزارگیارہ سے سیاسی اصلاحات، جمہوریت کے قیام اورآزادی کے حق میں عوام کے پرامن مظاہرے جاری ہیں – ان مظاہروں کے دوران ال خلیفہ کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے سعودی فوجیوں کے ساتھ ملکر سیکڑوں عام شہریوں کو شہید اورزخمی کردیا ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button