سعودی عرب

سانحہ منیٰ کے شہداء کی اصل تعداد کا راز فاش کرنے پر سعودی سرکاری اہلکار برطرف

پچھلے دنوں سعودی عرب کے محکمہ صحت کی سرکاری ویب سائٹ کے سربراہ نے منی حادثے میں شہید ہونے والے حجاج کی تعداد”4173″ اعلان کیا تھا کہ جس کے پاداشت میں اسے اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا۔

منی حادثے میں شہید ہونے والے حجاج کی تعداد فاش کرنے والے سرکاری اہلکار کو نوکری سے برطرف کیاگیا

عربی پورٹل”الوعی نیوز نے خبر دی ہے کہ پچھلے دنوں سعودی عرب کے محکمہ صحت کی سرکاری ویب سائٹ کے سربراہ نے منی حادثے میں جان بحق ہونے والے حجاج کی تعداد”4173″ اعلان کیا تھا اور اس خبر کی وسیع تشہیر کو دیکھ کر اسے سائٹ سے ہٹایا گیا اور خبر کی تردید کی گئی تھی ۔

سعودی عرب سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ صحت کی سرکاری ویب سائٹ کے سربراہ کہ جس نے منی حادثے میں مرنے والوں کی تعداد کو منتشر کیا تھا اسے نوکری سے برطرف کیا گيا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button