یمن

اسرائیل کی جانب سے یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی مدد

العالم نے مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی مدد کے لئے اسرائیل کا ایک کارگو جہاز، میزائیل اور دوسرے جنگی ساز و سامان لے کر سعودی عرب کے عسیر علاقے میں واقع خمیس مشیط فوجی اڈے پر اترا ہے-

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے سعودی عرب اور جنگ یمن میں شامل دوسرے عرب ممالک کو میزائل ، اور دوسرے مختلف قسم کے جنگی ساز و سامان فراہم کرنے کے لئے خمیس مشیط کے علاقے میں خالد بن عبدالعزیز ایئر بیس تک فضائی پل قائم کیا ہے-

یمنی فوج نے چھ جون کو سعودی عرب کے عسیر علاقے کی خمیس مشیط ایئر بیس پر اسکڈ میزائل فائر کر کے سعودی فضائیہ کے کمانڈر سمیت تقریبا بیس اسرائیلی افسروں اور ساٹھ سے زیادہ سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا-

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے مارچ کے مہینے سے جاری حملوں میں اب تک اسکول ، اسپتال ، اس ملک کی بنیادی تنصیبات اور رہائشی مکانات تباہ ہوئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں بے گناہ عوام شہید، زخمی اور بے گھر ہو چکے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button