مشرق وسطی

روس اور ایران شامی تنازعے کو حل کرنے کا واحد راستہ ہیں، اسد

شامی صدر بشارالاسد نے ملک میں جاری خونی تنازعے کو حل کرنے میں روس اور ایران کے کردار کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادرے صنعاء سے باتیں کرتے ہوئے اسد نے کہا کہ ان دونوں ممالک کے ساتھ بنائے جانے والے اتحاد کو لازمی طور پر کامیاب ہونا ہے ورنہ صرف ایک دو ممالک ہی نہیں بلکہ پورا خطہ تباہ و برباد ہو سکتا ہے۔ اسد کا یہ بیان ایرانی چینل خبر نے بھی نشر کیا ہے۔ امریکا نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر گزشتہ برس شام اور عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف فضائی حملے شروع کیے تھے، جن کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آ سکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button