پاکستان

علی مہدی آئی ایس پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب

سابقہ امامیہ چیف اسکاؤٹ علی مہدی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 42ویں مرکزی صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ مرکزی صدر کا اعلان رکن مرکزی نظارت ڈاکٹر عقیل موسیٰ نے کیا، جبکہ آغا احمد اقبال رضوی نے نئے مرکزی صدر سے حلف لیا۔ نو منتخب مرکزی صدر نے شرکاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دنیا کو نظام ولایت کی طرف پلٹنے کی ضروت ہے۔ رہبر معظم سید علی خامنہ ای جو اس نظام ولایت کے امین بھی ہیں اور علمبردار بھی، وہ اسلام ناب کی نمائندگی کر رہے ہیں اور عالم کفر کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔ آج مسلمانان عالم کی مشکلات کا حل اور ان کی کامیابی کا راز اسی نظام ولایت کو سمجھنے اور اسکی پیروری کرنے میں ہے۔

دوسری جانب آئی ایس او شعبہ طالبات کے مرکزی کنونیشن میں طالبات نے سال 2015-16کے لئے جامعہ کراچی کی طالبہ گل زہرا کو ایک بار پھر نیا میر کاروان منتخب کیا ہے۔

آئی ایس او پاکستان کا سالانہ کنونش لاہور میں شہید ڈاکڑ محمد علی نقوی کے مزار  علی رضا آباد میں 2 اکتوبر سے جاری تھا ، تین روزہ کنویشن میں ملک بھر سے امامیہ طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ ملک پاکستان کے معروف علماء کرام نے بھی کنویشن میں شرکت کی ۔کنویشن کے آخری روز امامیہ طلبہ نے نئے سال کے لئے اپنے نئے مرکزی صدر کا انتخاب کیا، مرکزی صدر کے انتخاب کے بعد اب آئی ایس او کے مختلف ڈویژن میں نئے صدر کے لئے انتخابات کا سلسلہ شروع ہوگا جسکے بعد یونٹ کی سطح پر بھی صدر کی تبدیلی کا مرحلہ طے کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button