سعودی عرب

سعودی حکومت کی طرف سے شام کو فوجی جارحیت کی دھمکی

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کہا ہے کہ شام میں بشار اسد عہدۂ صدارت سے ہٹ جائیں ورنہ سعودی عرب فوجی طاقت استعمال کرے گا۔

سعودی وزیر خارجہ نے منگل کے روز جنرل اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ شام کے بحران کو ختم کرنے کے لئے بقول ان کے صرف دو راستے ہیں، ایک یہ کہ ایک عبوری حکومت قائم کی جائے اور دوسرا راستہ بقول ان کے یہ ہے کہ بشار اسد کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے فوجی حملہ کیا جائے۔

عادل الجبیر نے شام میں ان دہشت گرد گروہوں کی، جنہیں انہوں نے اعتدال پسند کہا، سعودی حکومت اور بعض دیگر ملکوں کی جانب سے مدد کئے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک شام پر فوجی حملہ کرنے کے مخالف ہیں۔

سعودی حکومت کے وزیر خارجہ نے شام پر فوجی حملہ کرنے کی دھمکی ایسی حالت میں دی ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں، اسرائیل اور سعودی حکومت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں نے مارچ دو ہزار گیارہ سے شام میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے لیکن اب تک بشار اسد کی حکومت کو گرانے میں ناکام رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button