یمن

اقوام متحدہ سے سعودی عرب کی رکنیت ختم کی جائے: انصاراللہ

اطلاعات کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ یمن پر ہونے والی سعودی وحشیانہ جارحیت نے سعودی نظام کو انسانیت سے خارج کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن کے صوبۂ تعز میں ایک شادی کی تقریب پر ہونے والی سعودی بمباری میں دسیوں عام شہری شہید ہوگئے اور انسانی حقوق کے مدعی بین الاقوامی ادارے اقوام متحدہ کو، جو اپنے قیام کی سترویں سالگرہ منا رہا ہے، چاہئے کہ ان مجرموں کی رکنیت ختم کردے جن کے ہاتھ قوموں کے خون میں رنگے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے پیر کو یمن کے صوبہ تعز میں ایک شادی کی تقریب پر بمباری کردی تھی جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک سو پینتیس افراد شہید ہوگئے تھے۔ المخا شہر میں ہونے والے اس حملے میں دسیوں عام شہری زخمی بھی ہوئے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی صوبۂ تعز میں شادی کی تقریب پر ہونے والے سعودی عرب کے ہوائی حملے کی مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق یمن کے مختلف علاقوں پر چھبیس مارچ سے جاری سعودی جارحیت میں اب تک چار ہزار پانچ سو سے زیادہ یمنی شہری شہید ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق یمن پر سعودی جارحیت میں اب تک ہزاروں یمنی شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button