سعودی عرب

آل سعود سانحہ منیٰ کے ثبوت مٹانے کی کوشش کررہا ہے

ایک سعودی شہزادے کا اپنے وفد کے ساتھ گزرنا سانحہ منیٰ کا اصلی سبب مانا جا رہا ہے اسی لئے شاہ سلمان نے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہونے والی فلموں کو عام رسائی سے دور رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے سے بننے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انتظامیہ، سعودی بادشاہ کے متعلقین کے لئے منیٰ میں موجود حاجیوں کے درمیان سےخصوصی راستہ کھولتی ہے اور اس طرح حاجیوں کی رفت و آمد کا راستہ بند کردیا جاتا ہے۔

میڈیا اور سوشل ویب سائٹس پر ان تصاویر کے آنے کے بعد اسے سانحہ منی کا اصلی سبب قرار دیا جارہا ہے جس کے سبب مسلمانان عالم میں شدید غم وغصہ پیدا ہوگیا ہے۔

اس ویڈیو کے آتے ہی لوگوں کے ردّ عمل کو دیکھ کر سعودی بادشاہ ملک سلمان نے حکم دیا ہے کہ منیٰ میں موجود سی سی ٹی وی کیمرے کی تمام ویڈیوز کو کسی محفوظ جگہ منتقل کردیا جائے تا کہ انہیں دوسروں کی عام رسائی نیز انکوائری کمیٹی سے دور رکھا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button