لبنان

منی کے عظیم سانحے کی ذمہ داری قبول کر لینی چاہیے،سید حسن نصر اللہ

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حج کا انتظام اسلامی ممالک کی تنطیم او آئی سی کے سپرد کیا جانا چاہیے۔ سانحہ منی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حزب اللہ سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ خطے کے واقعات اور منی کے سانحے نے ہماری عید کو عزا میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی کا سانحہ تمام انسانوں خاص طور سے مسلم امہ کے لئے انتہائی دردناک ہے۔ انہوں کہ سعودی حکومت کو اس عظیم سانحے کی ذمہ داری قبول کر لینی چاہیے۔ انہوں نے کہا سعودی حکام کی جانب حجاج کرام کو اس سانحہ کا ذمہ دار قرار دینا صحیح نہیں ہے۔ سید حسن نصراللہ نے یہ بات زور دیکر کہی کہ سانحہ منی کی تحقیقات میں ان ممالک کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے جن کے سب سے زیادہ شہری اس سانحے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ حج کا انتظام اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے سپرد کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح سے سانحہ منی جیسے واقعات کی روک تھام بھی کی جاسکے اور سعودی حکومت دنیا کے بعض ملکوں کے مسلمانوں کو حج کی ادائیگی محروم بھی نہیں کرسکے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button