سعودی عرب

دنیا سانحہ منی میں غمزادہ، سعودی شہزادے عید کی خوشیوں میں گم

سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور شاہ سلمان کے بیٹے محمد بن سلمان نے وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں عید کی مبارکباد دی ہے۔ سعودی نائب ولی عہد نے عید کے ایسے موقع پر وزیراعظم کو مبارکباد دی ہے جب سعودی عرب میں انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث ساڑھے آٹھ سو سے زائد حاجی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ ہزاروں لاپتہ ہیں۔ منٰی میں پیش آنے والے سانحہ میں متعدد پاکستانی حاجی بھی شہید ہوئے ہیں، جن میں سے گیارہ کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ سینکڑوں لاپتہ ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد میڈیا رپورٹس میں سانحہ کی وجہ ولی عہد محمد بن سلمان کی وی آئی پی موومنٹ کو قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button