سعودی عرب

مفتی اعظم نے خطبہ حج میں یمن پر سعودی حملے کی مخالفت کردی

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے کہا ہے کہ مسلم ریاستوں پر حملہ کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، امت مسلمہ اختلافات بھلا کر ایک ہوجائے۔

واضح رہے کہ مسلم ملک یمن میں حوثی انقلابیوں نے سعودی نواز حکومت کا تختہ الٹ کر دارالحکومت میں عبوری حکومت قائم کی تھی جیسے یمن کی تمام جماعتوں کی حمایت حاصل تھی، لیکن سعودی عرب نے اپنے پٹھو حکمران کی حمایت میں اسلامی ملک یمن پر فوجی یلغار کردی ہے جس میں لاکھوں مسلمان ابھی تک زخمی و شہید ہوچکےہیں، لہذا مفتی اعظم نے اسلامی ملک یمن پر حملہ کرنے پر تنقید کا بھی نشانہ بنایا

شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے مزید کہا کہ آج کے زمانے میں فتنہ پھیل چکا ہے اور داعش اسلام کے نام پر امت مسلمہ کو تباہ کرنے کی سازش کر رہی ہے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ "اللہ تعالیٰ نے ہر قسم کا ظلم حرام قرار دیا ہے”.

خیال رہے کہ داعش نامی شدت پسند تکفیری تنظیم نے شام اور عراق کے بڑے رقبے پر قبضہ کرکے الدولۃ الاسلامیہ کے نام سے خود ساختہ ریاست قائم کررکھی ہے جبکہ انھوں نے ابوبکر البغدادی نامی ایک صہیونی ایجنٹ کو کو اپنا خلفیہ مقرر کیا ہے.

متعلقہ مضامین

Back to top button