مشرق وسطی

بحرین: ظالمانہ گرفتاریاں جاری رہنے پر انسانی حقوق مرکز کی تنقید

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے انسانی حقوق مرکز نے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے فوجیوں نے گزشتہ ہفتے انتالیس بحرینی شہریوں کو گرفتار کیا جن میں پانچ بچے شامل ہیں- بحرین کے انسانی حقوق مرکز کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ حکومت کے فوجی اور پولیس اہلکار عام لوگوں کی غیر قانونی گرفتاری کے لئے عام مقامات اور لوگوں کے گھروں میں مسلسل کارروائی کرتے رہتے ہیں- بحرین کے انسانی حقوق مرکز نے بحرینی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ظالمانہ گرفتاری، خاص طور سے بچوں کی گرفتاری کے عمل کو روکے اور تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے- بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف پرامن عوامی احتجاج جاری ہے- بحرینی عوام آزادی اور عدل و انصاف کی برقراری اور امتیازی رویہ کا خاتمہ نیز ملک میں ایک منتخب نظام حکومت کے قیام کے خواہاں ہیں- آل خلیفہ حکومت بحرینی عوام کے پر امن احتجاج کو سعودی عرب سمیت بعض ممالک کی مدد سے سختی سے سرکوب کر رہی ہے نیز مخالفین و مظاہرین کو گرفتار کرکے لمبی لمبی سزائیں سنا کر ان کو قید میں ڈال دیتی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button