ایران

دفاع مقدس کے دوران ملت ایران کی استقامت و پائیداری اور فوجیوں کی شجاعت و بہادری کی مثال نہیں

اس سلسلے میں مرکزی تقریب تہران میں امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مزار اقدس پر منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور اعلی سول و فوجی حکام کے علاوہ، ایران میں مقیم غیرملکی فوجی اتاشیوں، شہداء کے اہل خانہ اور مسلط کردہ جنگ میں خدمات انجام دینے والوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی-

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے دفاع مقدس کے دوران ملت ایران کی استقامت و پائیداری اور فوجیوں کی شجاعت و بہادری کی تعریف کی- صدر مملکت کی تقریر کے بعد مسلح افواج، رضاکار فورس اور پولیس کے دستوں نے پریڈ کی-

اس موقع پر سائنسی اور دفاعی صنعت میں ایران کی جدید اور نئی مصنوعات کی رونمائی کی گئی- واضح رہے کہ بائیس ستمبر انیس سو اسی کو صدام کی ڈیکٹیٹر حکومت نے اپنے غیرملکی آقاؤں کے اشارے پر ایران کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کر کے اس پر آٹھ سالہ جنگ مسلط کی-

ہر سال بائیس ستمبر سے انتیس ستمبر تک ایران میں ہفتہ دفاع مقدس منایا جاتا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button