مشرق وسطی

ترکی داعش کا حامی ہے: ولیدالمعلم

ولیدالمعلم نے شام کے ٹی وی چینل سے بات چیت میں ترکی کی جانب سے شام میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کی بھرپورحمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس بات پرزوردیا کہ انقرہ داعش کا دشمن نہیں ہے بلکہ وہ فوجی، انٹیلی جنس اوردیگر امورمیں اس دہشت گرد گروہ کی مکمل مدد و حمایت کر رہا ہے-

ولید المعلم نے اسی طرح شام میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے شامی فوج کی صلاحیت اور توانائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں کہ جب دہشت گردی ایک عالمی مسئلے میں تبدیل ہوگئی ہے، عالمی برادری کی جانب سے، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے شامی فوج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنا ضروری ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button