ایران

سعودی حکام حاجیوں کی سلامتی کی ذمہ داری قبول کریں: عدلیہ کے سربراہ

 رپورٹ کے مطابق ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے پیر کو عدلیہ کے حکام کے اجلاس میں مکہ مکرمہ میں کرین گرنے اور اس میں کئی حاجیوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے واقعے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام کو حج کے زمانے میں خانہ کعبہ میں لاکھوں افراد کی موجودگی کے پیش نظر، قابل قبول وسائل اور سہولیات فراہم کرنا چاہئے اور حجاج کی صحت و سلامتی کی ذمہ داری کہ جو حکومتوں پر عائد ہوتی ہے، قبول کرنا چاہئے- آیت اللہ آملی لاریجانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مسلمانوں کو اس طرح کے عظیم اجتماع کو مسلم امہ میں اتحاد کو فروغ دینے کے لئے استعمال کرنا چاہئے، کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج بعض اسلامی ممالک میں ایسے حکمراں حکومت کر رہے ہیں کہ جو مسلسل فتنے کی آگ بھڑکا رہے ہیں اور تکفیری گروہوں کی حمایت نیز انھیں مسلح کر رہے ہیں- گیارہ ستمبر کو مکہ مکرمہ میں شدید طوفان کے باعث مسجدالحرام کے اندر ایک کرین گر جانے کے باعث، بیت اللہ الحرام کے سیکڑوں زائرین اور حجاج کرام جاں بحق اور زخمی ہو گئے تھے-

متعلقہ مضامین

Back to top button