پاکستان

پاکستان کا ہر شہری پاک افواج کے ہمراہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے کے لئے تیار ہے،علامہ ناظر تقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر اور ملی یکجہتی کونسل کے سینئرنائب صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے اپنے جاری بیان میں 6ستمبر یوم دفاع جس دن پاکستان کے افواج کے جوانوں نے اپنے شجاعت اور بہادوری کی وہ تاریخ رقم کی ہے جس پر پاکستان کا ہر فرد فخر کرتا ہے ہم سلام پیش کرتے ہیں ان پاک افواج کے شہیدا ء جنہوں نے اپنے خون سے اپنے ملک کی سرحدوں کا دفاع کیا اور آج بھی پاک افواج اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی بھر پور قوت و صلاحیت رکھتی ہے ہم بھارت کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر پاکستان کی طرف میلی آنکھ اُٹھا کر بھی دیکھا تو پاکستان کا ہر جوان ،بچہ اپنے پاک افواج کے شانہ بشانہ ملک پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرنے کے لئے تیار ہے ،بلا اشتعال بھارتی گولہ باری پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو متاثر کرنے کی سازش ہے اس لئے کہ بہت سے ’’را ‘‘ کے ایجنٹ اس ملک میں دہشت گردی میں ملوث تھے اور ان کے نیٹ ورک کو ختم کرنے میں پاک افواج نے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے جو بھارت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اپنے دفاع کی بھر پور صلاحت رکھتا ہے اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اپنا مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے بھارت پر زور ڈالے کہ وہ بلا جواز اشتعال انگیز گولہ باری کا سلسلہ بند کر ے جس کے نتیجہ میں بے گناہ عورتیں ،بچے ،جوان شہید ہوئے ہیں اگر بھارت نے یہ سلسلہ بند نہ کیا تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے

متعلقہ مضامین

Back to top button