پاکستان
بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے قوم متحد ہے، ثروت اعجاز قادری
سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری قوم متحد اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے ،حکومت جہاد کا اعلان کرئے سرحدوں پر پہلی صف میں کھڑے ہوکر بھارتی فوج کے دانت کھٹے کردینگے ،انتہا پسند مودی کی گیدڑ بھبکیاں بھارت کیلئے زوال کا سبب بنے گی ،پاکستان کی ایک ایک انچ زمین کی حفاظت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے ،ملک دشمن عناصر کے دماغ درست کرنااچھی طرح جانتے ہیں ،پاکستان کا بچہ بچہ ملک کی سلامتی کیلئے قربان ہونے کو تیار ہے۔