پاکستان

1965ء کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئےپوری قوم 6 ستمبر کو ایک منٹ خاموشی اختیار کریگی،ٹریفک رک جائیگا

1965ء کی جنگ کے 50 سال مکمل ہونے کی تقریبات کیلئے وزیراعظم کی جانب سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی قیادت میں قائم کردہ 5 رکنی خصوصی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پوری قوم 1965ء کی جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 6 ستمبر کو صبح 9 بجکر 29 منٹ سے 9 بجکر 30 منٹ تک ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرے گی اور مستقبل میں کسی بھی جارحیت کی صورت میں 1965ء کی جنگ کے جذبے کی طرح وطن عزیز کے دفاع کا عزم کرے گی۔ ایک منٹ کی خاموشی کے دوران تمام سڑکوں پر اورریلوے ٹریفک رک جائے گی۔ بعد ازاں ٹی وی اور ریڈیو سمیت تمام میڈیا پر 9 بجکر 30 منٹ سے 9 بجکر 32 منٹ تک قومی ترانہ پیش کیا جائے گا جس کے بعد 65ء کی جنگ کے شہداء کیلئے خصوصی دعا ہو گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button