جماعت اسلامی کے شعبہ آئی ٹی کا سربراہ شمس امجد کالعدم سپاہ صحابہ کا سپورٹر نکلا

03 ستمبر, 2015 00:00

جماعت اسلامی نامی جماعت جو اسلام کے لبادے میں چھپ کر تکفیری دہشتگردوں کی سہولت کاری کرتی ہے اسکے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے  ذمہ دار شمس امجد  کالعدم ملک دشمن تکفیری جماعت سپاہ صحابہ کا سپورٹر ہے، اس بات کا انداز اسکی سوشل میڈیا پروفائل دیکھ کر ہوا ہے جہاں پر اس نے تکفیریوں کی سپورٹ میں اپنے رائے کا اظہار کیاہوا ہے، جبکہ بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ راولپنڈی سانحہ عاشورہ میں بھی عوامی رائے عام کو تکفیریوں کے حق میں بنانے کے لئے اس نے جماعت اسلامی کے میڈیا سیل کو استعمال کیا ۔

حال ہی میں جماعت اسلامی کے اس میڈیا ہیڈ نے شیعت نیوز کی ٹوئیٹر آئی ڈی پر شیعہ مسلمانوں اور ایران کے خلاف ٹوئیٹر پر تحریک چلانے کی دھمکی دی ہے۔ شیعیت نیوز جانتی ہے کہ شاید یہ جماعت اسلامی کی پالیسی نا ہو لیکن چونکہ شمس امجد جماعت اسلامی کا مرکزی آئی ٹی انچار ج ہے لہذا یہ دھمکی جماعت اسلامی کی جانب سے تصور کی جارہی ہے۔

sHAMSaMJAD.jpg

جماعت اسلامی اپنا موقف واضح کرے کہ وہ شیعہ مسلمانوں اور ایران کےخلاف تکفیری وہابیوں جیسے ہی نظریات رکھتی ہے اگر انہیں تو اپنے اندر چھپے شمس امجد جیسی کالی بھیڑوں کے خلاف فوری کاروائی کرکے اپنی پوزیش واضح کرے۔

SAHAMS.jpg

 

مضحقحہ خیر بات یہ ہے کہ شمس صاحب نے اپنی پروفائل تصویر پر معزول مصری صدر مرسی صاحب کی تصویر لگائی ہوئی ہے جبکہ شیعت نیوز کی جانب سے سعودی عرب خلاف ٹوئیٹ پر آگ بگولہ ہونے والے شمس صاحب اس بات کو بھول گئے کہ جس طرح شام میں بشار السد کے خلاف سعودی بادشاہوں نے مداخلت کی تھی اسی طرح جماعتیوں کے خوابی خلیفہ مرسی کے خلاف بھی سعودی عرب نے مداخلت کرکے انکی حکومت کا خاتمہ کیا، لیکن بشار السد جو اسرائیل مخالف واحد عرب صدر تھا اسکے خلاف محمد مرسی دشمن سعودی عرب کے ایجنڈے پر آج یہ  ٹوئیڑ پر ٹرینڈ بنارہے ہیں۔ 

9:20 شام نومبر 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔