کرپشن کیخلاف آپریشن کا آغاز وزراء اور سیاسی رہنماوں سے کیا جائے، علامہ ناصر عباس جعفری

03 ستمبر, 2015 00:00

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور کرپشن کے عفریت نے وطن عزیز کے اقتصادی ڈھانچے کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے۔ ہماری یہ بدقسمتی ہے کہ ان دونوں فصلوں کی آبیاری حکومتی و سرکاری اراکین کرتے رہے۔ کرپٹ اور دہشت گرد عناصر حکومتی و سیاسی جماعتوں کی گود میں پلتے رہے اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ دہشت گردی کے خاتمے میں فوج کا کردار جرات مندانہ ہے۔ حکومت کو چاہییے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف آپریشن کا سہرا اپنے سر پر باندھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکومت کی طرف سے خصوصی ٹاسک دیا جائے اور کرپشن کے خلاف آپریشن کا آغاز وزیروں، مشیروں، بیورکریٹس اور سیاسی شخصیات سے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز بلوچستان کے سابق وزیراعلٰی اسلم رئیسانی کے ایک اسٹاف آفیسر کے گھر نیب کے چھاپے میں کئی کلو سونے اور بیرونی کرنسی کی برآمدگی بہت سارے رازوں کو افشا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلم ریئسانی کے دور حکومت میں کوئٹہ ملت تشیع کی قتل گاہ بنا رہا اور ایک ایک روز میں سو سو جنازے اٹھائے گئے۔ یہ لوگ محب وطن نہیں بلکہ یہود و ہنود کے آلہ کار ہیں اور ملکی سلامتی کے منافی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ایسے تمام عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ملک دشمن سرگرمی میں ملوث شخصیات کو کڑی سزا دی جائے۔

7:31 شام نومبر 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔