دنیا

امریکہ چین مخالف پابندیاں تیار کر رہا ہے. واشنگٹن پوسٹ

اوباما انتظامیہ ان چینی کمپنیوں کے خلاف معاشی پابندیاں تیار کر رہی ہے جو امریکی ڈیٹا بیسز کو ہیک کئے جانے میں ملوث ہیں۔

یہ اطلاع واشنگٹن پوسٹ نے دی ہے۔ اخبار مذکورہ کے مطابق چینی کمپنیوں پر انتہائی سخت پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ بات ان چینی کمپنیوں اور شخصیات کی ہو رہی ہے جنہیں امریکی معاشی راز چرائے جانے سے منافع حاصل ہوتا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پابندیوں کے سلسلے میں حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے لیکن امکان ہے کہ حتمی فیصلہ آئندہ دو ہفتوں میں کیا جائے گا۔ ساتھ ہی اخبار مذکورہ نے اس جانب توجہ دلائی کہ امریکہ اور چین کے درمیان بحیرہ جنوبی چین اور موجودہ مالیاتی بحران سمیت کئی معاملات پر اختلافات برقرار ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے چین اور روس کو کئی بار سائبر حملے کا موجب قرار دیا ہے۔ نومبر سن 2011 میں امریکی انٹیلی جنس نے کانگریس کے سامنے پیش کردہ رپورٹ میں کہا تھا کہ چینی اور روسی ہیکر ان محفوظ سروروں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں جہاں امریکی معیشت اور شعبہ دفاع سے متعلق معلومات موجود ہے۔ تاہم چین سائبر حملوں میں ملوث ہونے کے بارے میں الزامات کو مسترد کرتا آ رہا ہے بلکہ چین کا کہنا ہے کہ امریکہ انٹرنیٹ کے چینی حصے میں سرگرم عمل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button