لبنان

امام موسی صدر ایک آئیڈیل محب وطن: نبیہ بری

لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے اتوار کو مجلس اعلائے شیعان لبنان نامی جماعت کے بانی امام موسی صدر کے اغوا کو سینتیس سال پورنے ہونے کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام میں کہا کہ وہ ایک مثالی حقیقی مسلمان اور لبنان کے قومی اتحاد اور ارضی سالمیت کے پرزور حامی تھے-

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امام موسی صدر کے لا پتہ یا اغوا ہونے کے معاملے کی تحقیقات کے بارے میں کہا کہ لیبیا کے مسلمانوں نے اس معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اور جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بھی پہلی بار اس معاملے کی اس وقت تک تحقیقات جاری رکھنے کی سفارش کی ہے جب تک کوئی واضح نتیجہ سامنے نہ آ جائے –

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے تاکید کے ساتھ کہا کہ امام موسی صدر کے معاملے کی تحقیقات لبنانی قوم اور حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور یہ ایک ایسا قومی مسئلہ ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا- نبیہ بری نے قبیلہ پرستی اور فرقہ پرستی کو لبنان کے داخلی مسائل کی جڑ قرار دیا اور تمام گرہوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ذاتی مقاصد کے لئے داخلی کشمکش سے امید نہ لگائیں-

لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے حزب اللہ، فوج اور قوم کے توازن کو ناقابل انکار قرار دیا اور کہا کہ جو لوگ تحریک امل اور حزب اللہ کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی فکر میں ہیں وہ وہم اور خیال خام میں مبتلا ہیں- مجلس اعلائے شیعیان لبنان جماعت کے بانی امام موسی صدر، انیس سو اٹھتر میں اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ لیبیا کے سابق ڈکٹیٹر معمر قذافی کی دعوت پر اس ملک کے دورے پر گئے تھے لیکن اس کے بعد سے آج تک ان کا اور ان کے دونوں ساتھیوں کا کوئی سراغ نہیں ملا-

متعلقہ مضامین

Back to top button