مشرق وسطی

متحدہ عرب امارات کا ایئر ڈیفنس سسٹم القاعدہ کے اختیار میں

متحدہ عرب امارات کی اخبار الساعہ ویب سائٹ کے مطابق یو اے ای کی حکومت نے یمن میں اپنے مداخلت پسندانہ اقدامات انجام دیتے ہوئے، "پینٹرس، ایس ون” سے موسوم ایئر ڈیفنس سسٹم کو، جس میں دسیوں بکتر بند گاڑیاں اور بھاری توپخانہ شامل ہے، القاعدہ دہشت گردوں اور یمن کے مستعفی اور مفرور صدر عبد ربہ منصور ہادی کے حامیوں کے اختیار میں دیا ہے- متحدہ عرب امارات نے یمن کی تقسیم کے لئے، سعودی عرب کے ساتھ تعاون جاری رکھتےہوئے فوجیوں کی نئی کھیپ، جنوبی عدن کے شرورہ اور عصب نامی کیمپ روانہ کی ہے- اس سے قبل بھی متحدہ عرب امارات نے یمن کے خلاف سعودی اتحاد میں شامل ایک عرب ملک کی حیثیت سے اس ملک کی تقسیم کے لئے، جنوبی یمن کے صوبوں میں فوجی آپریشن انجام دینے کی ذمہ داری سنبھالی تھی- واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور بعض عرب ملکوں منجملہ متحدہ عرب امارات کی حمایت سے چھبیس مارچ سے، یمن کے مسعفی اور مفرور صدر منصور ہادی کو دوبارہ بر سر اقتدار لانے کےلئے یمن کے خلاف وسیع پیمانے پر حملے شروع کر رکھے ہیں کہ جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں یمنی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button