پاکستان
مفتی امان اللہ کیس میں ایک سازش کے تحت پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے، علامہ امین شہیدی
مسئلہ صرف اتنا ہے کہ مجھے ایک عرصے سے دھمکایا جا رہا تھا، اگر آپ اپنے اصولی موقف سے نہ ہٹے تو ہم آپ کو ایسے کیسز میں الجھائیں گے۔ بس اتنی سی بات ہے۔ یہ تین چار سال سے مسلسل مجھے پیغام بھجوایا گیا کہ آپ کام چھوڑ دیں، آپ میدان میں نہ رہیں، ہم نے اپنی ذمہ داری ادا کی ہے اور انہوں نے وہی کام کیا ہے جس کا وہ پیغام دے رہے تھے۔ یہ کیس فقط ایک ڈھکوسلا ہے، جنہوں نے کیا ہے ان کو بھی پتہ ہے، حتیٰ مولوی امان اللہ کے بچوں اور خاندان کو بھی پتہ ہے مجھ پر جس الزام کے تحت کیس بنایا گیا ہے، اس کی کیا حقیقت ہے۔ لیکن کیونکہ بعض اداروں میں بیٹھے بعض افراد کو تکلیف ہوتی ہے تو یہ ان کی وجہ سے ہے اور کچھ نہیں۔