مشرق وسطی

بحرین: مطالبات کے حصول تک احتجاجی مظاہرے جاری رکھنے پر تاکید

بحرین کی تحریک الاحرار کے رہنما ابراہیم سلمان العلوی نے کل کہا کہ بحرین کے عوام آل خلیفہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے اور اس حکومت کے ساتھ مذاکرات اور مفاہمت ممکن نہیں ہے۔ بحرین کی تحریک الاحرار کے رہنما ابراہیم سلمان العلوی نے کہا کہ امریکا اور سعودی عرب آل خلیفہ کو بحرینی عوام پر تشدد پر اکساتے ہیں۔ ابراہیم سلمان العلوی نے بین الاقوامی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت کو تشدد سے روکنے اور سیاسی قیدیوں کی آزادی کے لئے اس حکومت پر دباؤ ڈالیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button