پاکستان

تکفیری دہشتگردوں سے مزاکرات ممکن نہیں – عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ فرقہ واریت میں ملوث تکفیری دہشت گرد تنظیموں سے مذاکرات ممکن نہیںپشاور کے بعد ساری سیاسی قوتیں یکجا ہو کر ایک پلیٹ فارم پر حکومت اور سیکورٹی ایجنسیوں کے پیچھے کھڑی ہو گئیں اور دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی اور انھیں کہیں چھپنے کا کوئی ٹھکانہ نہیں مل رہا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک سے 25 کلو میٹر دور شادی خان میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل شجاع خانزادہ کے بیٹے جہانگیر خانزادہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

عمران خان نے کہا کہ طویل عرصہ تک حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں یہ طریقہ کار جاری رہا کہ یہ ہمارے گروپ کا دہشت گرد ہے اس کو چھوڑ دیں اور مخالف گروپ کے دہشت گرد کو پکڑ لیں تاہم جب تمام سیاسی جماعتیں آرمی پبلک سکول کے سانحہ پر یکجا ہوئیں تو قوم بھی اٹھ کھڑی ہوئی اور یہ سوچ بھی ختم ہو گئی کہ قوم کے اُٹھ کھڑا ہونے کے کے نتیجہ میں دہشت گردی جو پہلے عروج پر تھی اب نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button