دنیا

یمن کی صورتحال انتہائی المناک ہے، چین

چینی نیوز ایجنسی نے جمعرات کے دن ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں یمن پر سعودی لڑاکا طیاروں کے حملوں اور عام شہریوں کے بڑھتے ہوئے جانی نقصان پر عالمی برادری کو خبردار کیا گیا ہے۔ شین ہوا کی رپورٹ میں اس جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ نے یمن میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھے ہزار سے زیادہ بتائی ہے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اشیاء خورد و نوش، لباس، ادویات اور صاف پانی کی شدید قلت کی وجہ سے یمن کے عوام کی صورتحال انتہائی المناک ہے اور رہائشی مکانات پر سعودی فضائیہ کی بمباری نے حالات کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ چینی نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی راہ حل کے حصول کی کوششیں، اب تک ناکام رہی ہیں جس کے نتیجے میں یمنی عوام کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button