عراق: داعش گروہ کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا گیا

20 اگست, 2015 00:00

اطلاعات کے مطابق عراقی فوج کے ایک سینئر کمانڈر نومان عبدالزوبعی نے کہا کہ عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے علاقے البغدادی میں دہشت گرد گروہ داعش کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے- ادھر عراقی پولیس کے سربراہ شاکر جودت نے جمعرات کو اعلان کیا کہ داعش گروہ کے دہشت گردوں اور عراقی سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں گیارہ دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کی تین گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا- انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد صوبہ الانبار کے صدر مقام الرمادی کے مشرق سے دریائے فرات کی طرف جانا چاہتے تھے کہ اسی دوران عراقی سیکورٹی فورسز نے ان پر فائرنگ کر دی جس میں تمام دہشت گرد ہلاک ہو گئے- دوسری طرف عراق کی عوامی رضا کار فورس کے ایک اعلی کمانڈر معین الکاظمی نے کہا ہے کہ داعش کے قبضے سے صوبہ الانبار کے صدر مقام الرمادی کی آزادی نزدیک ہے اور عراقی فورسز اس اسٹریٹیجک شہر کی آزادی کے لئے اپنی تمام تر کوشش انجام دیں گی

12:05 شام نومبر 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔