عراق

داعش کے ہاتھوں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال پر تشویش

کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی کی تنظیم نے عراق میں داعش کے ہاتھوں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے امکان پر تشویش کا اظہار کیا ہے-
اطلاعات کے مطابق کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی کی تنظیم، او پی سی ڈبلیو، نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا کہ عراق میں داعش گروہ کے ہاتھوں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے امکان پر مبنی ایک غیر سرکاری ذریعے کی رپورٹ تشویشناک ہے- اس بیان میں آیا ہے کہ او پی سی ڈبلیو عراقی حکومت سے رابطہ کرے گی اور پھر اس سلسلے میں منظرعام پر آنے والی رپورٹوں کے بارے میں ضروری تحقیقات کرے گی- اس سے پہلے جرمنی کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ اس کو شمالی عراق میں کرد پیشمرگہ ملیشیا پر کمیاوی حملے کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button