سعودی عرب

سعودی عرب : ستائیس عیسائیوں کو گھروں میں عبادت کرنے کے جرم میں گرفتار

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی انتہا پسند پولیس نے ستائیس عیسائیوں کو گھروں میں عبادت کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔ آل سعود کی مذہبی پولیس امر بالمعروف اور نہی از منکر محکمہ کے تحت کام کرتی ہے۔ سعودی عرب میں سرکاری دین، اسلام ہے اور دیگر ادیان کی پیروی کرنے پر پابندی ہے۔ آل سعود کی حکومت میں مذہبی اقلیتوں کو یہ حق بھی حاصل نہیں ہے کہ وہ اپنی مخصوص عبادتگاہیں بنا سکیں۔ اسی بنا پر سعودی عرب کے عیسائی، اپنے گھروں میں کلیسا بنا کر مذہبی آداب بجا لاتے ہیں پھر بھی آل سعود کی پولیس انھیں گرفتار کر لیتی ہے اور آزادی و انسانی حقوق کی اس قسم کی خلاف ورزی پر مغربی ممالک خاموشی اختیار کئے رہتے ہیں۔ آل سعود حکومت کے اعدادا و شمار کے مطابق سعودی عرب میں پچاسی فیصد آبادی اہل سنت کی ہے اور بقیہ پندرہ فیصد کا تعلق دیگر مذاہب سے ہے۔ جبکہ اس ملک میں کافی بڑی تعداد میں شیعہ مسلمان آباد ہیں جنھیں آل سعود حکومت کی جانب سے ابتدائی ترین حقوق تک سے محروم رکھا جا رہا ہے اور سعودی شہریت رکھنے کے باوجود انھیں اس ملک کے شہری حقوق حاصل نہیں ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button